ملکہ ترنم نور جہاں آج بھی اپنی گائیکی کے ذریعے زمانے پر راج کر رہی ہیں ، میرا اعزاز ..
تازہ ترین : 1

ملکہ ترنم نور جہاں آج بھی اپنی گائیکی کے ذریعے زمانے پر راج کر رہی ہیں ، میرا اعزاز ہے میں ان کی شاگرد ہوں ‘ ترنم ناز

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں آج بھی اپنی گائیکی کے ذریعے زمانے پر راج کر رہی ہیں ، میرا اعزاز ہے کہ میں نور جہاں کی شاگرد ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائرہ نسیم ، فریحہ پرویز ، شبنم مجید اپنی اپنی جگہ پر اچھا گاتی ہیں لیکن ملکہ ترنم نور جہاں سے اچھا کوئی بھی نہیں گا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نور جہاں پاکستان کی شان اور دنیا میں پاکستان کی پہچان تصور کی جاتی تھی ، بھارت کی نامور گلوکارائیں بھی انہیں استاد کا درجہ دیتی تھیں ۔ یہ میرا اعزاز ہے کہ میں نور جہاں کی شاگرد ہوں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/03/2014 - 14:34:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں