مٹھی بھر انتہا پسندوں کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے ، دہشتگردوں کی دہشتگردی جلد ختم ہوجائیگی، خواجہ سعد رفیق ،چند وحشی اورپاگل دشمنوں سے تنخواہ لے کربم دھماکے کررہے ہیں،یہ جتنے حملے کریں گے حکومت اتنا ہی ان کیخلاف آپریشن تیز کریگی،دشمن سمجھتے ہیں وہ دہشتگردی پھیلاکر عوام اورحکومت کوکمزورکردینگے تو ایساکبھی نہیں ہو گا،قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا ریلویز کے ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب ، 6 ہیروز کو 6 لاکھ روپے کے چیک اور شیلڈز بھی دی گئیں
پیر 3 مارچ 2014 21:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مٹھی بھر انتہا پسندوں کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے ، دہشتگردوں کی دہشتگردی جلد ختم ہوجائے گی، حکومت بلیک میل ہوئی ہے اور نہ ہوگی،چند وحشی اورپاگل دشمنوں سے تنخواہ لے کربم دھماکے کررہے ہیں،یہ جتنے حملے کریں گے حکومت اتنا ہی ان کیخلاف آپریشن تیز کرے گی، پاکستان کے دشمن سمجھتے ہیں کہ وہ دہشتگردی پھیلاکر عوام اورحکومت کوکمزورکردیں گے تو ایساکبھی نہیں ہو گا،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز پاکستان ریلویز کے ہیروز کے اعزاز میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھی پرزور مذمت کی ۔وفاقی وزیر نے پاکستان ریلویز کے 6 ہیروز کو 6 لاکھ روپے کے چیک اور شیلڈز دیں۔ کانسٹیبل ابرار حسین‘ نور ابشار اور فواد اللہ کو 2.2 ملین روپے کی رقم اس کے مالک کو واپس کرنے پر جبکہ پٹرولرز رسول بخش‘ باچا اور محبوب احمد کو خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک بڑی تباہی سے بچانے پر چیک اور شیلڈیں دی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اگر طالبان بات چیت چاہتے ہیں تو وہ دہشتگردی کی کاروائیاں بند کریں۔ حکومت‘ منتخب پارلیمنٹ اور ریاستی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ مذاکرات صرف ان سے ہونے چاہئیں جو ہتھیار ڈالنے کے بعد مذاکرات چاہتے ہوں۔پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے اور پاکستان کی سلامتی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے عوام کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے‘ حکومت اپنے اس موقف پر قائم ہے پاکستان کو جلد دہشت گردی سے پاک وطن بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو کچھ مخصوص علاقوں میں دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن جب ٹرینوں پر حملے ہوتے ہیں تو ریلوے کے کارکنوں کا مورال اور بھی بلند ہو جاتا ہے۔ ریلوے کے پٹرولر ریلوے ٹریک پر ہر وقت مانیٹرنگ میں مصروف رہتے ہیں۔ ٹرینوں پر حملوں کی بڑی وجہ ان کا سبز رنگ ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے فائنل کیا گیا تھا اور حرکت کرتا ہوا سبز جھنڈا پاکستان کے دشمنوں کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن مٹھی بھر انتہا پسندوں کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے۔حکومت بلیک میل ہوئی اور نہ ہو گی ۔ قبل ازیں پاکستان ریلویز کے ان 6 ہیروز کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ تقریب میں اسلام آباد میں ہونیوالی دہشت گردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلہ میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان مسلم لیگ
پی ڈی ایم سیریز ون ،ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
وزیر اعلی نے 9سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (آج) تک ملتوی
اتنے حساس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جارہاہے ،مسترد کرتے ہیں ‘ ملک احمد ..
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی