بھارت نے 20پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ،واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے
تازہ ترین : 1

بھارت نے 20پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ،واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) بھارت نے 20پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کر دیا جبکہ ایک قیدی کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس بھجوادیا گیا ۔ بدھ کے روز بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر 20پاکستانی قیدیوں کو پاک رینجرز کے حوالے کیا ۔ پاکستانی قیدیوں میں متعدد ماہی گیر تھے جو مچھلیاں پکڑتے ہوئے غلطی سے سمندر ی حدود پار گئے تھے جنہیں بھارتی حکام نے گرفتار کرلیا تھا ۔ سزا پوری کرنے پر بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک پاکستانی قیدی کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے واہگہ بارڈ سے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 17:38:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں