سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 25ہزار ٹن بڑھ گیا

پیر 3 مارچ 2014 17:25

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) پنجاب میں دو ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کا استعمال 25ہزار ٹن بڑھ گیا، وزارت پٹرولیم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے چھ آئل ڈپوز دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق دسمبر 2013ء اور جنوری 2014ء کے دوران صوبہ پنجاب میں لوڈمینجمنٹپلان کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رہی جس کے نتیجے میں پیٹرول کا استعمال 20ہزار سے 25ہزار ٹن تک بڑھ گیا اور پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کروڑوں ڈالر اضافہ ہوا۔

وزارت پٹرولیم نے قومی اقتصادی کمیٹی سے دولت پور، خضدار، سانگی، حبیب آباد، کنڈیاں اور سرائے نورنگ میں چھ آئل ڈپوز دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے جس سے 26ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر محفوظ کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں