ملک میں ایک کروڑ افراد سماعت سے محروم ہیں،حکومت آلہ سماعت کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کریگی‘ خواجہ سلمان رفیق
پیر 3 مارچ 2014 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے ہیلتھ ایجوکیشن کے سبجکٹ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جارہاہے تاکہ ابتدائی سطح سے بھی بچوں اور بڑوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کر کے معاشرے کو صحت مند بنایا جاسکے،قوت سماعت سے محروم بچوں اور بڑوں کو کم قیمت پر آلات مہیا کرنے کے لیے حکومت آلہ سماعت کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
انہوں نے یہ بات سوموار کے روز سماعت کے عالمی دن کے موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار کا اہتمام حمزہ فاؤنڈیشن ، پنجاب یونیورسٹی اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچوں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اساتذہ خصوصی بچوں کی بحالی اور انہیں کار آمد شہری بنانے کے لیے انتہائی لگن اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ان بچوں کے والدین کے صبر کا دامن چھوٹ جاتا ہے لیکن قابل احترام ہیں یہ اساتذہ جو تمام تر مشکلات کے باوجود ان بچوں کی تعلیمی و تربیت کرتے ہیں۔اس موقع پر قوت سماعت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ اور مختلف خاکے پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔ سیمینار میں علامہ اقبال میڈیکل کے پرنسپل پروفیسر محمود شوکت ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عبدالرؤف ، پروفیسر راشد ضیاء ، پروفیسر امجد اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر راشد ضیاء نے کہا کہ 70.80فیصد سماعت سے محروم لوگوں کوہیئرنگ ایڈ لگا کر ان کی سماعت کو بحال کیا جاسکتا ہے جس کے لیے آلات سماعت کی اندرون ملک تیاری ضروری ہے تاکہ سستے نرخوں پر لوگوں کو یہ سہولت دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد سماعت سے مسائل سے دو چار ہیں جن میں سے نصف کا تعلق پنجاب سے ہے۔ سیمینار میں سی ایم ایچ لاہور ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، چلڈرن ہسپتال اور لاہور کے دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں کے ای این ٹی کے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ماہرین نے کان کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کان کی صفائی کے لیے کاٹن بڈ کا استعمال انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔ انہوں نے ہیڈ فون کے ساتھ سننا، ای پیڈ کا استعمال اور موبائل فون کا استعمال نہ صرف سماعت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے دماغ میں ٹیومر بننے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔بعدازاں خواجہ سلمان رفیق نے سماعت کے عالمی دن کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے زیر اہتمام واک کی قیادت کی جس میں کالج کے اساتذہ ، شعبہ ای این ٹی کے ڈاکٹروں اور دیگر افرا د کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری