لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد 10روزہ دورہ پر ایران روانہ ..
تازہ ترین : 1

لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد 10روزہ دورہ پر ایران روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد 10روزہ دورہ پر ایران روانہ ہوگیا ۔گیارہ رکنی وفد ایران کے شہروں تہران ،مشہد اور قم جائے گا ،جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں اور پاکستانی شہریوں کے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔ وفد میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم ،سابق امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو،امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوانزادہ ،امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، وقاص انجم جعفری ،حافظ ساجد انور و دیگر شامل ہیں۔

قائممقام امیر جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی نے نظام الدین میمن کو قائم مقام سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے جنہوں نے ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کرذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 14:25:03

اپنی رائے کا اظہار کریں