اکبری گیٹ کے ایس ایچ اواور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم
تازہ ترین : 1

اکبری گیٹ کے ایس ایچ اواور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء ) ایڈیشنل سیشن جج نعیم علی نے تھانہ اکبری گیٹ کے ایس ایچ او اور ا نسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا ۔ ان کے خلاف شہری عاشق حسین نے درخواست جمع کروائی تھی کہ یہ اس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے تھے ۔ سوموار کے روز ایڈیشنل سیشن جج نعیم علی نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل سین جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تھانہ اکبری گیٹ کے ایس ایچ او زاہد شاہ اور ا نسپکٹر رشید احمد سمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 14:07:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں