ملک کو بچانے کیلئے سب کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب

پیر 3 مارچ 2014 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی عوام کیلئے سوچا ہے ،ملک جن سنگین حالات سے گذر رہا ہے ان حالات سے نمٹنے کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں ۔جمہوریت کے خلاف باتیں کر نے والے ایک بار پھر اکٹھے ہو چکے ہیں ۔جمہوریت ہی ملک کو چلا سکتی ہے۔ حکومت کو ئی غلطی کرے گی تو پیپلزپارٹی حکومت کے سامنے کھڑی ہو گی اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں صحیح را ستے پر لا نے کی بھرپور کو شش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے سب کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں