اداکارہ زریں کی اپنی فلموں ” پتر مکھن گجر دا “ اور ”نصیبو “ کی کامیابی پر مزارووں پر حاضری

پیر 3 مارچ 2014 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اداکارہ زریں نے اپنی نئی فلموں ” پتر مکھن گجر دا “ اور ”نصیبو “ کی کامیابی پر منت پوری ہونے پر دوبارہ مزارووں پر حاضری دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زریں کی سال 2014ء کے دوسرے مین دو پنجاب فلموں ” نصیبو “ اور ” پتر مکھن گجر دا “ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں فلموں کی کامیابی پر اداکارہ زریں خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں ۔

انہوں نے دونوں فلموں کی کامیابی کے ساتھ اپنی کامیابی پر مختلف مزاروں پر حاضری دی ۔ اس سے قبل بھی اداکارہ زریں نے مزاروں پر حاضری دیکر اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی تھیں ۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے مختلف مزاروں پر جاکر حاضری دی اور غرباء مین نقدی بھی تقسیم کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں