ڈانس ایک آرٹ ہے ،اس کو وسعت دینے کیلئے ملک میں ڈانس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے ‘ اداکار ..
تازہ ترین : 1

ڈانس ایک آرٹ ہے ،اس کو وسعت دینے کیلئے ملک میں ڈانس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے ‘ اداکار شین

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اداکارہ شین نے کہا ہے کہ ڈانس ایک آرٹ ہے اور اس کو وسعت دینے کے لئے ملک میں ڈانس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے ، ڈانس کی روایت آج سے نہیں ہے بلکہ کئی سو سال پہلے بھی ڈانس کا آرٹ موجود تھا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر میں مغل بادشاہ ، جلال الدین اکبر کے دور میں رقص کو بھرپور عروج حاصل تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ڈانس جیسے آرٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے ملک میں ایک ڈانس اکیڈمی ضروری ہے جس سے ملک میں موجود نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی ۔

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 14:03:30

اپنی رائے کا اظہار کریں