اداکارہ صائمہ خان ، خوشبو ، سدرہ نور اور ماہ نور کی اسٹیج ڈرامے میں پہلی مرتبہ ..
تازہ ترین : 1

اداکارہ صائمہ خان ، خوشبو ، سدرہ نور اور ماہ نور کی اسٹیج ڈرامے میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارمنس

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اداکارہ صائمہ خان ، خوشبو ، سدرہ نور اور ماہ نور نے افلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” کملی “ میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ افلاح تھیٹر میں نئے اسٹیج ڈرامے ” کملی “ میں چاروں اداکارائیں پہلی مرتبہ کسی اسٹیج ڈرامے میں اکٹھے پرفارم کر رہی ہیں ۔ مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں افتخار ٹھاکر ، ظفری خان ، نسیم وکی ، سردار کمال ، طاہر نوشاد اور آصف اقبال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 14:03:30

اپنی رائے کا اظہار کریں