اعصام الحق دبئی ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 2 مارچ 2014 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ٹینس اسٹار اعصام الحق دبئی ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اعصام الحق کے مطابق وہ دبئی ٹینس چمپئن شپ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم قوم اور والدین کی دعاوٴں کی بدولت وہ ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔دبئی ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ خوشی ہے اس سال کا پہلا ٹورنامنٹ جیتا،امید ہے آنے والے بڑے ٹورنامنٹ بھی جیتوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھرپور پریکٹس میں ہوں اور آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی دکھاوٴں گا۔اس سے قبل اعصام الحق پی کے 204 سے دبئی سے لاہور پہنچے لیکن پی آئی اے اہلکار اعصام الحق،انکی والدہ اور بھائی سمیت 55 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی بھول آیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں