نواز شریف وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی طالبان سے مذاکرات چاہتے تھے: عرفان صدیقی

اتوار 2 مارچ 2014 14:21

نواز شریف وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی طالبان سے مذاکرات چاہتے تھے: عرفان صدیقی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی طالبان سے مذاکرات کے لئے سنجیدہ تھے۔ مذاکرات میں چودھری نثار کا کردار بھی اہم ہے۔ عرفان صدیقی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی مذاکرات کی راہ تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی تھیں اور وہ بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس امر پر سب متفق تھے کہ مذاکرات صرف آئین پاکستان کے تحت ہی ہوں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کے ابتدائی دور میں طالبان کو مذاکرات کے لئے پانچ شقوں پر مشتمل فہرست دی گئی تھی جس میں پہلی شق ہی آئین پاکستان کے تحت مذاکرات کا ہونا تھا۔ اس شق پر طالبان نے کمیٹی نے کوئی کمنٹس نہیں دیئے جس کو ان کی رضا مندی ہی خیال کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ابتدائی خدوخال کی تیاری میں وزیر برائے امور داخلہ چودھری نثار کا اہم کردار تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں