شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز ہے ‘ چینی سفیر،نندی پور پاور پراجیکٹ کو زندہ کرنے کا سہرا شہباز شریف کو جاتا ہے ‘ سن ویڈانگ کا وزیراعلیٰ کو زبردست خراج تحسین

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:42

شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز ہے ‘ چینی سفیر،نندی پور پاور پراجیکٹ کو زندہ کرنے کا سہرا شہباز شریف کو جاتا ہے ‘ سن ویڈانگ کا وزیراعلیٰ کو زبردست خراج تحسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) چین کے سفیرسن ویڈانگ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی اورتیزرفتاری سے عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے مکمل کرنے کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیزقیادت میں صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پرجس تیزرفتاری سے کام کیا گیا ہے وہ حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی کام کرنے کی رفتار نا قابل یقین حد تک حیرت انگیز ہے اور چین بھی ان سے متاثرہے۔انہوں نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کو زندہ کرنے کا سہرا شہبازشریف کو جاتا ہے ۔ہم خود حیران ہیں کہ کس طرح شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے نندی پور پاور پراجیکٹ کو بحال کیا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثالیں چین میں بھی دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران بھی شہباز شریف نے دن رات کا م کر کے اس دورہ کو کامیاب ترین بنایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں