نوجوانوں نے عالمی ریکارڈ بناکر ثابت کردیا پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے‘ بشیر مہدی

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء ) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے عالمی ریکارڈ بناکر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے ،ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے یہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں،پاکستان میں کے نوجوانوں کو مایوسی اور افسردگی سے نکالنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ ان کے مسائل بھی حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ۔ضرورت صرف ان وسائل کو نوجوانوں پر صرف کرنے کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کی کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اس لئے ہمیں نوجوانوں کی سرپرستی کرنی چاہیے اور ان انہیں اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہیں۔یوسی طرح تک یہ اس طرح کے موقع فراہم کرنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں