ریڈیو ایف ایم 100 نے اپنی 19ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں شروع کر دیں

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پاکستان کے سب سے پہلے پرائیوٹ ریڈیو چینل ایف ایم 100 کی 19ویں سالگرہ 23مارچ کو منائی جائیگی ۔ سالگرہ منانے کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر خصوصی پروگرام پیش کئے جائیں گے اور مارچ کے ابتداء میں ہی سپیشل شوز کا آغاز کر دیا جائے گا جو سالگرہ کے دن یعنی 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایف ایم 100 لاہور کے اسٹیشن مینیجر انور نقوی کا کہنا ہے ا یف ایم 100 وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ریڈیو کے تن مردہ میں جان ڈالی۔یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ اس وقت ملک بھر میں سینکڑوں پرائیویٹ ریڈیو چینلز اس کی تقلید کر رہے ہیں اور اللہ کا بے پناہ شکر ہے کہ جو کامیا بی ا یف ایم 100 کے حصے میں آئی وہ اپنی جگہ ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ا یف ایم 100 بلا شبہ ایک فیملی چینل ہے جس نے ابتداء سے آج تک شائستگی اور تہذیب کے اپنے روائتی معیار کو بر قرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم 100کی کامیابیوں کا سفر اس کی وننگ ٹیم کے مرہون منت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں