عبدالمالک کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری حکومت کا احسن اقدام ہے
تازہ ترین : 1

عبدالمالک کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری حکومت کا احسن اقدام ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) )سینئر اداکار مسعود اختر، قوی خان، عرفان کھوسٹ، منیر نادر اور ڈرامہ رائٹر منیر راج سمیت دیگر فنکاروں نے معروف صحافی اور اینکر پرسن عبدالمالک کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا کہ عبدالمالک ایک منجھے اور سلجھے ہوئے میڈیا مین ہیں، وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی وی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ بحال کریں گے۔ ان فنکاروں نے عبدالمالک کو پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وقت اشاعت : 01/03/2014 - 14:49:02

اپنی رائے کا اظہار کریں