معروف قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی
تازہ ترین : 1

معروف قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) معروف قوال بدر میانداد کی ساتویں برسی آج ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فن قوالی کیلئے بد ر میانداد کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خداندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے ۔

بدر میانداد فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحول کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے ہیں ۔ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔بدر بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی ۔

بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا ، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2014 - 14:49:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں