عمر اکمل تشدد کیس ، حکومت نے پولیس سے استغاثہ واپس لینے کے لیے دباؤڈالنا شروع کر دیا

جمعہ 28 فروری 2014 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) قومی کرکٹر عمر اکمل تشدد کیس میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس میں بھی ٹھن گئی ، حکومت نے پولیس سے استغاثہ واپس لینے کے لیے دباؤڈالنا شروع کر دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر اکمل تشدد کیس میں حکومت کی جانب سے لاہور پولیس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ استغاثہ واپس لے لیں جس پر پولیس نے تاحال کوئی پیشرفت ظاہر نہیں کی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے نہ صرف پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا تھا بلکہ پولیس فورس کے خلاف بھی بیانات دیئے تھے لہٰذاپولیس کسی دباؤ میں آ کر استغاثہ واپس نہیں لے گی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہیں ان کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے جبکہ عدالت نے عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 11 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں