لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی قومی ایئرلائن کی دوپروازوں میں بم کی افواہ ،لاہور سے جانیوالی پرواز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو نیچے اتار لیا گیا،تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا،مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن اور قونصلر افضل خان بھی اسی پرواز سے مانچسٹر پہنچے تھے

جمعہ 28 فروری 2014 22:54

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پرواز وں میں بم کی اطلاع پر ،لاہور سے جانیوالی پرواز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو نیچے اتار لیا گیاتاہم تلاشی کے بعد پرواز کو کلیئر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے قومی ایئرلائن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے بم کی اطلاع کے بعد جہاز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے تمام مسافروں کو اتار لیا گیا۔

جبکہ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی ائیر پورٹ پر پہنچ گئیں تاہم یہ افواہ ثابت ہوئی۔، مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن اور قونصلر افضل خان بھی اسی پرواز سے مانچسٹر پہنچے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی دوسری پرواز میں بھی بم کی اطلاع دی گئی جسکے بعد پولیس ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیموں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں