لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس19.58پوائینٹس ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس19.58پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4905.50 پربندہوا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس19.58پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4905.50 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبارہوا۔20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل16لاکھ68 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے4لاکھ11ہزار500حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے3 لاکھ9 ہزارحِصص۔لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے1لاکھ53ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئیل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.69روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی غنی گلاس لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.67 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/02/2014 - 19:45:00

اپنی رائے کا اظہار کریں