اقلیتی فیملی لاز میں ریفارمز کے لیے جلد سفارشات پیش کی جائیں گی‘ خلیل طاہر سندھ،سفارشات کی روشنی میں فیملی لاز کے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا‘وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق

جمعہ 28 فروری 2014 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے فیملی لازمیں ترامیم کے لیے حکومت کو جلد ہی سفارشات پیش کی جائیں گی۔وہ جمعہ کے روز یہاں سیکرٹری آفس ایجرٹن روڈ میں 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اقلیتی ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں شہزاد منشی، طارق گل، شازیہ طارق ، میری گل ایم پی اے کے علاوہ پاسٹر انور فضل، راجہ نتھائیل گل ایڈووکیٹ ، صوبائی سیکرٹری جاوید اقبال چوہدری موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے میری گل ایم پی اے کو خصوصی کمیٹی کا کنویئنر مقررکرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کرسچین فیملی لازبشمول شادی، طلاق اور گارڈین شپ کے بارے میں تمام اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے اپنی سفارشات انہیں پیش کریں جس پر سوموار کو خصوصی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں فیملی لاز کے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ خصوصی کمیٹی میں ہندو اور سکھ کمیٹی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بھاری تعداد شرکت کرے گی اوراس سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں