انسانی حقوق کا دھنڈورا پیٹنے والے آسٹریلیا نے پاکستانی طالب علم کے علاج سے انکار کردیا

جمعہ 28 فروری 2014 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) انسانی حقوق کا دھنڈورا پیٹنے والے آسٹریلیا کے ایک اسپتال نے پاکستانی طالب علم کا صرف اس وجہ سے علاج کرنے سے انکار کردیا کہ اس کے پاس مزید علاج کے لئے پیسے ختم ہوگئے تھے۔ لاہور کے قریبی علاقے رائیونڈ کا رہنے والا 21 سالہ ارسلان عمیر ایک سال قبل تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا گیا۔

ارسلان عمیر کے والد اکبر علی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اخراجات پورے کرنے کےلیے دوران تعلیم پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا تام 4 دن پہلے ڈیوٹی کے دوران اس کی ٹانگوں والا حصہ مکمل مفلوج ہو گیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اکبر علی کا کہنا تھا کہ ارسلان عمیر کی جانب سے دوران ملازت جمع کیے گئے 3 لاکھ روپےعلاج پر خرچ ہوگئے جب کہ مزید رقم جمع نہ کرانے اسپتال انتظامیہ نے علاج سے انکار کرتے ہوئےاسے اسپتال سے بھی فارغ کردیا، ارسلان کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ہماری مدد کریں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکا جانے والا طالب علم شاہ زیب امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہیں زیر علاج ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے اور علاج پر آنے والے اخراجات کے باعث علاج کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں ان کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں