سلیم سیف اللہ کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

جمعہ 28 فروری 2014 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے جمعہ کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں ان کے رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ ون ٹو ون ملاقات کی جس میں سلیم سیف اللہ نے وزیراعلی محمد شہباز شریف کو اہلیان پنجاب کیلئے شروع کئے گئے مختلف عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے وفاقی حکومت سے کرم تنگی ڈیم ،پانی ،بجلی ،گیس و دیگر ترقیاتی منصوبے صوبہ خیبرپختونخواہ میں شروع کرنے پر زور دیا تاکہ اہلیان خیبرپختونخواہ جو عرصہ دراز سے بدامنی ، دہشت گردی ، غربت اور دیگر سنگین مسائل کا شکار ہیں کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک میں امن و امان ،معاشی و اقتصادی و سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سمیت افغانستان و دیگر بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور اس سلسلے میں سلیم سیف اللہ خان نے مختلف اہم تجاویز پیش کی جس سے میاں محمد شہباز شریف نے اصولی اتفاق کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ شکریہ ادا کیا اور ملک میں سرکلر ڈی ای بی پی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں