اپالو سپورٹس نے سٹی جم خانہ کو دو وکٹ سے ہرا دیا، ریاض الدین مین آف دی میچ قرار ..
تازہ ترین : 1

اپالو سپورٹس نے سٹی جم خانہ کو دو وکٹ سے ہرا دیا، ریاض الدین مین آف دی میچ قرار پائے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اپالو سپورٹس اور سٹی جم خانہ کے درمیان کارسن گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپالو سپورٹس نے 2 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ سٹی جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ وقاص علی 75، دانیال رانا 54 اور سعد علی نے 60 رنز بنائے۔

اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے منیب اعجاز نے 4/40، محمد عارف 3/35 اور سلمان علی نے 2/30 وکٹ حاصل کیں۔ آغا شمشیر نے شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے چار سٹمپ اور ایک کیچ کیا۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 34.4 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ ریاض الدین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 سلمان علی 77 اور شیر باز خان نے 40 رنز بنائے۔ سٹی جم خانہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے گل خان نے 2/30 ، محمد ولید 2/45 اور علی 2/64 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے ریاض الدین کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

وقت اشاعت : 28/02/2014 - 14:59:00

اپنی رائے کا اظہار کریں