پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا

جمعہ 28 فروری 2014 14:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ چمپئن شپ میں رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ 163 کلب شرکت کریں گے اور مقابلے لیگ کی بنیاد پر ہونگے۔

(جاری ہے)

تینوں زونوں میں گروپس بنائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع مل سکیں۔ تمام ٹیموں اپنے کوائف 15 مارچ تک شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں اسسٹنٹ سیکرٹری قاسم شفیق کو جمع کروائیں۔ 20 کھلاڑیوں کے نام اور تصاویر کلب کے لیٹر پیڈ پر جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں