اداکارہ نادیہ علی اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے فیصل آباد روانہ

جمعہ 28 فروری 2014 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اداکارہ نادیہ علی اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے فیصل آباد روانہ ہو گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نادیہ علی فیصل آباد کے نشاط تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” جادو کی جپھی “ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ علی حال ہی میں یورپ میں ایک ماہ تک کامیاب اسٹیج ڈرامہ ” اج رل کے گزاراں گے رات “ کر کے واپس لوٹی ہیں اور اب وہ فیصل آباد میں پرفارم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں