صبح کو اخبارات بھارتی اداکاروں کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں جسے دیکھ کے بہت افسوس ..
تازہ ترین : 1

صبح کو اخبارات بھارتی اداکاروں کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں جسے دیکھ کے بہت افسوس ہوتا ہے ‘ شان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اداکار شان نے کہا ہے کہ صبح کو اخبارات بھارتی اداکاروں کی خبروں اور تصویروں سے بھرے ہوتے ہیں جسے دیکھ کے بہت افسوس ہوتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کی بجائے اپنی ثقافت کو پروموٹ کریں ۔ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ ختم ہو گیا ہے جس کو چھوڑ کر بھارتی اداکاروں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،صرف اس کو آگے لانے اور اسکی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے ۔ اداکار شان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ثقافت اور فلم کو پروموٹ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

وقت اشاعت : 28/02/2014 - 14:54:37

اپنی رائے کا اظہار کریں