پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 17لاکھ بچے ویکسین پینے سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعرات 27 فروری 2014 19:59

پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 17لاکھ بچے ویکسین پینے سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 17لاکھ بچے ویکسین پینے سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 24فروری سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکیا گیا جس میں ایک کروڑ 75لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھاجو کہ مکمل نہیں کیا جاسکا اور 17لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے۔

رہ جانے والے بچوں کے لیے دو روزہ کیچ اپ ڈے کا آغازکردیا گیا ہے تاکہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو سے محفوظ بنایاجاسکے،تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں ،بس اڈووں سمیت گھرگھرجانے والی پینتالیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں