خود بھی عاجزی پسند ہوں ،اسی طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں ‘ فردوس جمال

جمعرات 27 فروری 2014 14:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ خود بھی عاجزی پسند ہوں اور اسی طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں ، ہمیں دوسروں کی خوشیوں کا بھی ذریعہ بننا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اوپر والے کو عاجزی بڑی پسند ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس پر کاربند رہوں ۔

(جاری ہے)

ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت غصے میں اور الگ تھلگ رہیں اس سے آپ وقتی طور پر لوگوں پر اپنی دھاک بٹھا سکتے ہیں لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد کوئی بھی آپ کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کرے گا ۔

فردوس جمال نے کہا کہ میں دوسروں کے حقوق کو اپنے پاؤں تلے روند کر خوشیاں حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں ۔ بلکہ ہمیں تو دوسروں کے لئے اس کا ذریعہ بننا چاہیے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں جو تسکین ملتی ہے وہ لفطوں میں بیان نہیں کی جا سکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں