(ن)لیگ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے ،جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے‘ ..
تازہ ترین : 1

(ن)لیگ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے ،جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے‘ قاضی احمد سعید

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا راستہ روکا، آصف علی زرداری نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں جمہوری اداروں کو مضبوط کیا اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے جمہوری قدروں کو پروان چڑھایا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)بھی سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ملک کے مفاد میں جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔پیپلز پارٹی کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جو انرجی بحران سے نبرد آزما ہونے میں معاون ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 27/02/2014 - 13:57:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں