لاہور‘شیراکوٹ میں ایک مکان کی چھت گر گئی ، 4بچے ملبے تلے دب کر زخمی

جمعرات 27 فروری 2014 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ شیراکوٹ میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق 2منزلہ مکان کی بالائی منزل کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک کمرے میں سوئی ہوئی بچی سمیت 4 بچے ملبے تلے دب کرزخمی ہوگئے۔اطلاح ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ زخمی بچوں کوطبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں