رضاکارانہ طور پرٹریفک اسکاؤٹس پروگرام میں شمولیت کرنے والے160طلبہ کی ٹریننگ شروع
جمعرات 27 فروری 2014 13:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ اہم اور مصروف شاہراؤں پر واقعہ سکول و کالجز کے باہر پارکنگ کے بہتر انتظامات اور ٹریفک کی مزید بہتر روانی کیلئے سکول و کالجز کی انتظامیہ سے مل کر” ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام“ شروع کردیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر30سے زائد سکولوں کی انتظامیہ کے تعاون سے160طلبہ کو ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اہم اور مصروف شاہراؤ ں پر واقعہ سکولوں سے پانچ پانچ طلبہ کو بنیادی ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اور حادثے کی صورت میں فرسٹ ایڈ بارے سمیت محفوظ ڈرائیونگ کے طریقہ کار اور رہنما اصولوں پر مفصل بریفنگ دی جارہی ہے۔سہیل چوہدری نے کہاکہ سکول و کالجز کی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کو وسیع کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے عوامی حلقوں کا تعاون بے حد ضروری ہے اور اسی مقصد کیلئے سکولوں میں ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
ٹریفک اسکاؤٹس ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ طلبہ رضاکارانہ طور پراپنے اپنے سکولوں کے باہر صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے ۔ٹریفک اسکاؤٹس اپنے سکول کے طلبہ کو سڑک پار کروانے اور سکول کے باہر رانگ اور ڈبل پارکنگ ختم کروانے میں مدد کریں گے۔سہیل چوہدری نے کہ سکول اور کالج کی انتظامیہ ٹریفک اسکاوٹس پروگرام میں شمولیت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0421915اور انچارج ایجوکیشن یونٹ03042222672 سے رابطہ کر سکتی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار