الطاف حسین فوجی ٹیک اوو رکا بیان واپس لیں، منور حسن

جمعرات 27 فروری 2014 13:26

الطاف حسین فوجی ٹیک اوو رکا بیان واپس لیں، منور حسن

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو فوج سے متعلق اپنا بیان واپس لینا چاہئے، اس سے پہلے کسی نے بھی اس طرح کھل کر فوج کو آنے کی دعوت نہیں دی۔

(جاری ہے)

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان میں آئین کی دھجیاں بکھیری گئیں افسوس ہے کہ ان کی طرف سے ایسا بیان آیا جو آئین کے پرخچے اڑا دینے کے مترادف ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جمہوری رویوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہئے پاک فوج ذمہ دار فوج ہے اور الطاف حسین کے بیان سے متاثر ہونے والی نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں