عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 27 فروری 2014 11:36

عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)وارڈن جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور نے وارڈن جھگڑا کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عمراکمل کوطلب کررکھاتھالیکن عمر اکمل ایشیا کپ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش میں ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل کو 11 مارچ کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں