وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی ا مور پر بات چیت

بدھ 26 فروری 2014 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال , امن و امان اور قومی یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی مقتدر سیاسی و مذہبی شخصیات قومی یکجہتی , ملکی سلامتی اور امن عامہ قائم رکھنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاہمت کے اصول پر کار فرما ہے اور باہمی افہام و تفہیم اور مشاورت سے قومی مسائل کے حل اور ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ محمد شہباز شریف نے ملک میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیئے علمائے کرام کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں