راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ،اینٹی کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے لیکچر بھی دیں گے‘ پی سی بی

بدھ 26 فروری 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے اوروہ یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راشد لطیف اینٹی کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے لیکچر بھی دیں گے۔واضح رہے کہ راشد لطیف 37 ٹیسٹ اور 166 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں