وزارتِ ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس (کل) ہو گا ، خواجہ سعد رفیق صدارت کریں گے
تازہ ترین : 1

وزارتِ ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس (کل) ہو گا ، خواجہ سعد رفیق صدارت کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء)وزارتِ ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل ( جمعرات ) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگاجس کی صدارت وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے ۔ اجلاس میں قائمقام چیئرپرسن پاکستان ریلویز محترمہ پروین آغا ، سیکرٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبراور جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں مالی سال 2014-15 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی جس کا ابتدائی اجلاس 24فروری کو لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور(اقتصادی راہداری ) کے پہلے مرحلے کے متعلق بھی تفصیلات اور تجاویز طے کی جائیں گی، جنہیں متعلقہ چینی حکام کے ساتھ آئندہ میٹنگ میں زیرغور لایا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/02/2014 - 20:24:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں