پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کااہم اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین : 1

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کااہم اجلاس کل ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کااہم اجلاس ( جمعرات ) پی سی بی ہیڈ کواٹر ز لاہورمیں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت انتظامی کمیٹی کے چےئرمین نجم سیٹھی کریں گے ۔اجلاس میں کمیٹی کے گیارہ ارکان شریک ہوں گے ۔ چےئرمین نجم سیٹھی سابق چےئرمینوں اور سابق کرکٹر ز سے اپنی مشاورت کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے اور ر اشد لطیف کو اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ بنانے اور پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کے استعفیٰ منطور کرنے یانہ کرنے پرحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 26/02/2014 - 15:25:02

اپنی رائے کا اظہار کریں