وزیراعلیٰ پنجاب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اورتاجروں کے وفد کی ملاقات، توانائی اورکان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی،پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے ،بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں،پنجاب میں کوئلے اورخام لوہے کے وسیع ذخائر موجود ہے،توانائی اورکان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے‘ شہبازشریف
منگل 25 فروری 2014 20:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیراعظم کے خصوصی سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک کی قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اورتاجروں کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی اورتوانائی ،کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں اورتاجروں کے وفد میں کولٹ انویسٹمنٹ ریسورسزکے چیئرمین رچرڈ کوئیسنل، کال ویلے پٹرولیم کے ڈائریکٹر نکولس پیرالٹ، رائل پارٹنرزکے سعیدالظہیری،آر ایچ بی اسلامک بینک کے یازت یوسف، بینکو ایسپریٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر پیڈراکوسٹا شامل تھے۔
جبکہ اس موقع پر صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،شیر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، متعلقہ سیکرٹریزاور ڈی جی ایل ڈی اے بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔پنجاب حکومت کوئلے سے بجلی کے حصول کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کے لیے6 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 2منصوبے لگارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے اور خام لوہے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی اورکان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول پیدا کیا گیاہے اورسرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔وزیراعظم کے خصوصی سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا کہ جاوید ملک نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کے لیے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ف*منشیات فروشوں کے خلاف 122مقدمات ،چرس ،ہیروئین ،آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد
ذ*مہنگائی کیخلاف مزدور کسان پارٹی اور عوامی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ
د*پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر کو پروفیسر آف ہیمانالوجی تعینات کر دیا گیا
rاین اے 119کو پیرس بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور
wانٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی سوالیہ پیپر آئوٹ ہونا شروع
wبزنس فسیلیٹیشن مراکز حکومتی عدم توجہی اور بد نظمی کا شکار
گ*بے سہارا بچوں کو قذافی سیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ دکھانے کا اہتمام
Iصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود ا ور علاج کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، ملک محمد احمد خان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ ..
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس