ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کا چالان کرنے کی بجائے تھپڑدے مارا، نوجوان ..
تازہ ترین : 1

ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کا چالان کرنے کی بجائے تھپڑدے مارا، نوجوان نے احتجاجاً خود کو پیٹنا شروع کر دیا ،شہریوں کا ٹریفک وارڈن کے رویے کیخلاف احتجاج

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء ) سنگھ پورہ منڈی کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کا چالان کرنے کی بجائے تھپڑدے مار ا،نوجوان نے احتجاجاً خود کو پیٹنا شروع کر دیا جسکے بعد شہریوں نے ٹریفک وارڈن کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سنگھ پورہ منڈی کے قریب خان زیب نامی وارڈن نے ایک موٹر سائیکل سوار شہری کو روک لیا ،اپنی غلطی بارے پوچھنے پر ٹریفک وارڈن نے نوجوان کو تھپڑدے مار ا جس پر بے بس شہری نے خود کو پیٹنا شروع کر دیا ۔اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے ٹریفک وارڈن کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے افسران سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وقت اشاعت : 25/02/2014 - 16:16:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں