پنجاب حکومت نے 5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 5 ارب 65کروڑ 1لاکھ58 ہزار روپے کی منظوری دیدی

منگل 25 فروری 2014 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 32 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 5 ارب 65کروڑ 1لاکھ58 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے32 ویں اجلاس میں جن5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اربن واٹر سپلائی سکیم کیلئے مبلغ 86کروڑ 1لاکھ83 ہزار روپے، مین لائین لوئرکی بہتری ( ترمیمی )مبلغ 85 کروڑ 1لاکھ84 ہزار روپے، ضلع ملتان میں جوڈیشنل کمپلیکس ( ترمیمی )کی تعمیر کیلئے مبلغ 64 کروڑ 71لاکھ90 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد سمن آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال کی بہتری کیلئے مبلغ72کروڑ 26لاکھ87 ہزار روپے اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (دوسری ترمیمی) کیلئے مبلغ2 ارب 56 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں