سام سنگ نے ویر ایبل ڈیوائسز گیئر 2 اورگیئر ٹو نیو متعارف کرادیئے، دونوں ڈیوائسز اپریل میں دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کی جائینگی

منگل 25 فروری 2014 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے ویرایبل ڈیوائسز گیئر2 اورگیئر ٹو نیو متعارف کرانے کا اعلان کردیا اسے آزادی ، سہولت اور ویرایبل ٹیکنالوجی کے سٹائل کواختیارکرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔سام سنگ گیئر 2 اورگیئر ٹو نیو صارفین کو اضافی کنکٹیوٹی اور ذاتی ویر ایبل تجربے کیلئے ایک مکمل ضم شدہ اپروچ فراہم کرتا ہے۔

سام سنگ میں آئی ٹی اور موبائل ڈویژن کے سی ای او اور صدرجے کے شن نے کہا کہ سام سنگ نے ایسے آلات کی تخلیق سے wearable مارکیٹ میں جدت طرازی کی قیادت کو جاری رکھا ہے جو توسیع شدہ کنکٹیوٹی خصوصیات ، سٹائلش کسٹومائزیشن آپشنز اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کے ذریعے صارفین کی زندگی میں ضم ہو رہے ہیں ۔سام سنگ نے سام سنگ گیئر 2 اورگیئر ٹو نیو کے ہمراہ ایک سرکردہ سمارٹ ویرایبل فراہم کنندہ کی حیثیت سے نمایاں بہتری حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں آلات جدید رجحانات کی عکاسی کرتے ہوئے زبردست خوبصورتی اور ہلکا پھلکا ڈیزائن پیش کرتے ہیں۔گیئر ٹو اورگیئر ٹو نیو صارفین کوآنے والی کالز اور پیغامات کوقبول یا نظراندازکرنے اور صارف کی سرگرمیوں اور عادات کی بنیاد پر فوری نوٹیفکیشن کے اختیارات فراہم کرنے کی اجازت بھی دیتے ہیں ۔دونوں ڈیوائسزایک ریموٹ کی طرح صارفین کوٹی وی، میوزک پلیئراوردیگر برقی آلات کوکنٹرول کرنے کے علاوہ ان کی دل کی دھڑکن کی رفتارکومانیٹر اورفٹنس کے معمولات کیلئے کوچنگ بھی فراہم کرتی ہیں ۔سام سنگ گیئر 2 اوراورگیئر ٹو نیو درجن سے زیادہ گلیکسی سمارٹ فونزکے ساتھ بھی ہم آہنگ ہیں۔سام سنگ نے دونوں ڈیوائسز کورواں سال اپریل میں دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں