لاہورچیمبر نے تاجر برادری کے مفاد ،جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور استفادہ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
منگل 25 فروری 2014 16:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء )تاجر برادری کے بہترین مفاد کے پیش نظر اور جی ایس پی پلس سٹیٹس کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے جس سے پاکستانی مصنوعات کو یورپین یونین کے اراکین 27 ممالک میں متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی۔ مفاہمتی یاداشت پر لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری اور احمد محمود جوئیہ نے دستخط کئے اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مفاہمتی یادداشت کی رو سے احمد محمود جوئیہ کو ڈیٹا مہیا کیا جائیگا جس کی مدد سے وہ پاکستانی تاجروں کو مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد دیں گے اور لاہور چیمبر کے اعزازی جی ایس پی پلس ایڈوائزر کا کردار ادا کرینگے۔(جاری ہے)
یورپین یونین مارکیٹ میں موجود تجارتی مواقعوں کو اُجاگر کرنے کیلئے دونوں اطراف ورکشاپس، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام بھی کرینگے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت لاہور چیمبر کی اُن کاوشوں کا حصہ ہے جو وہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کیلئے کررہا ہے۔ انہوں نے اس سٹیٹس کے حصول کیلئے حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت کو موزوں ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت