عمران خان کی اصولی سیاست سے مخالفین پریشان ہیں‘ یاسر گیلانی
تازہ ترین : 1

عمران خان کی اصولی سیاست سے مخالفین پریشان ہیں‘ یاسر گیلانی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اصولی سیاست اور تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں، مسلم لیگ (ن)اپنی 10 ماہ کی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے رانا ثناء اللہ خان جیسے لوگ ہر وقت تحریک انصاف پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ کسی سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کے تربیت یافتہ لگتے ہیں، پنجاب کے حکمرانوں کو مغل بادشاہ کا طرز حکمرانی اپنانے کے بجائے جمہوری رویہ اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2014 - 13:44:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں