آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والدہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ‘ فریحہ جبیں

منگل 25 فروری 2014 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) اداکارہ فریحہ جیبیں نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والدہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ، والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے سلائی کڑھائی اور محنت مشقت سے گھر چلایا اور ان کی اسی محنت نے مجھے شوبز کی دنیا میں آنے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو حالات کی وجہ سے میں زیادہ تعلیم حاصل نہیں کر سکی مگر اچھی سوسائٹی نے مجھے بڑا شعور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والد کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی کمی کا احساس بڑی شدت سے ہوتا ہے ۔ میری دعا ہے کہ خدا میری والدہ کا سایہ ہمیشہ میرے سر پر برقرار رکھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں