فلم ” دنیا “ کا فوٹو سیٹ آج کیپیٹل سینما میں آویزاں کیا جائیگا

منگل 25 فروری 2014 13:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ہدایتکار شاہد رانا کی فلم دنیا “ کا فوٹو سیٹ آج ( بدھ ) کو کیپیٹل سینما میں آویزاں کیا جائیگا ۔ مہمان خصوصی الماس بوبی آج ( بدھ ) کو شامل 5بجے اپنے ہاتھ سے فوٹو سیٹ آویزاں کریں گے ۔

(جاری ہے)

فلم کی نمایاں کاسٹ میں اداکار معمر رانا ، صائمہ ، نرگس ، ریمبو ، شفقت چیمہ ، گوشی خان شامل ہیں ۔ فلم اگلے ماہ 14مارچ کو ریلیز کر دی جائیگی ۔اس حوالے فلم کے مصنف اور نغمہ نگار ایم عبداللہ چلی نے کہا ہے کہ فلم دنیا “ منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے اور یہ فلم ریکارڈ بزنس کریگی ۔فلم کے مصنف ایم عبدالہہ چلی ،فلمساز ملک شہزاد منور ، فیصل چلی اور ہدایتکار شاہد رانا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں