اداکارہ سونیا سیٹھی کو غیر مناسب لباس پہننے پر اسٹیج ڈرامہ ” اک نواں تماشا “ کی ..
تازہ ترین : 1

اداکارہ سونیا سیٹھی کو غیر مناسب لباس پہننے پر اسٹیج ڈرامہ ” اک نواں تماشا “ کی کاسٹ سے باہر کر دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) اداکارہ سونیا سیٹھی کو غیر مناسب لباس پہننے پر اسٹیج ڈرامہ ” اک نواں تماشا “ کی کاسٹ سے باہر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال lمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” اک نواں تماشا “ کے دوران اداکارہ آرزو اور مایا ڈرامہ چھوڑ کر چلی گئیں جس کی جگہ پر ڈرامہ پروڈیوسر نے فوری طور پر اداکار سونیا سیٹھی کو ڈرامے میں پرفارمنس کے لئے کاسٹ کر لیا ۔

جب اداکارہ سونیا اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لئے جانے لگی تو تو الحمرا ہال lکے اسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق نے سونیا سیٹھی کے غیر مناسب لباس پر ان کو سخت ڈانٹ پلاتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ سے باہر کر دیا ۔ جس پر اداکارہ سونیا اپنا منہ بنا کر الحمرا سے چلی گئیں ۔ اس حوالے سے جب میڈیا نے حاجی عبدالرزاق سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ الحمرا میں صرف فیملیز کے لئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے فیملیز ڈرامہ دیکھنے الحمرا کا رخ کرتی ہیں ۔ یہاں بیہودگی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اس لیے اداکارہ کو ڈرامے کی کاسٹ سے فارغ کر دیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/02/2014 - 13:40:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں