لاہور ہائیکورٹ نے علی پور میں کسان پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پیر 24 فروری 2014 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے علی پور میں کسان پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق علی پور کے رہائشی کسان سلیم کی ملزمان فرمان، لقمان، غلام رسول، رمضان اور اشرف وغیرہ سے زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے سلیم پر تیزاب کی چار بوتلیں انڈیل دیں،جس سے و ہ بری طرح زخمی ہو گیا اور اسکی آنکھیں ضائع ہو گئیں۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر سول ہسپتال شہر سلطان لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں