پاک بھارت مقابلے،مردوں کی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ،قومی ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں ، پریکٹس میچ میں غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے‘ ہیڈ کوچ غلام عباس
پیر 24 فروری 2014 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) پاک بھارت پنجاب روایتی کھیلوں کے ٹاکرے کے لیے پاکستانی پنجاب کے کھلاڑیوں نے تیاریوں تیز کر دیں ،قومی مردوں کی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پنجاب سٹیڈیم میں جاری کبڈی کے کیمپ میں ہیڈ کوچ غلام عباس بٹ کی نگرانی میں مردوں کی ٹیم میں بابر گجر، لالہ عبید اللہ ، شفیق چشتی ، شہزاد احمد ڈوگر، خالد مہر، سیف اللہ ، مطلوب احمد ، ایم رضوان ، وقاص گجر ، محسن نسیم ، اور خالد احمد تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔
کوچ غلام عباس بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور فارم میں ہیں، کھلاڑی دو سیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ آپس میں پریکٹس میچ کھیل کر غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ لالہ عبید اللہ اور بابر گجر سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جبکہ ٹیم کے جاپھی کھلاڑی بھی بھارتی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔
پاک بھارت کبڈمی مقابلے میں خواتین کھلاڑی بھی اس بار نئے روپ میں نظر آئیں گی ، ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قومی خواتین کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کھا گئی تاہم ہوم گراؤنڈ میں خواتین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگی۔دوسری جانب پنجاب سٹیڈیم کی حدود میں ہی رسہ کشی کے کھلاڑی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں انڈو پاک پنجاب کھیلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور کیمپ کمانڈنٹ وقاص اکبر کے مطابق انڈو پاک پنجاب کبڈی ، میٹ ریسلنگ ، اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔پاکستانی پنجاب کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور شائقین کو ان مقابلوں سے بھرپور تفریح فراہم کی جائے گی بھارتی کھلاڑی یکم مارچ کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے اور اسی شام پنجاب یوتھ فیسٹیول کی گرینڈ اوپننگ میں حصہ بھی لیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
29 اپریل تک بارشیں جاری رہنے کا امکان، الرٹ جاری
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان